30 مارچ، 2018، 11:12 AM

روس نے امریکہ کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

روس نے امریکہ کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

روس نے مغربی ممالک کی سفارتی یلغار کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہےجبکہ سینٹ پیٹرس برگ میں قائم امریکی قونصل خانہ بھی بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کی سفارتی یلغار کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہےجبکہ سینٹ پیٹرس برگ میں قائم امریکی قونصل خانہ بھی بند کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ سے 60 روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد ہم بھی 60 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں، اس حوالے سے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے نوٹس حوالے کردیا ہے، یہ قدم امریکہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر اٹھایا جاریا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو مزید اقدام کے طور پر سینٹ پیٹرس برگ میں موجود امریکی قونصل خانے کو بند کررہا ہے جس طرح امریکہ نے واشنگٹن میں روسی قونصل خانے کو بند کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسی طرح کے اقدامات ان ممالک کے ساتھ بھی اٹھائیں گے جنہوں نے رواں ہفتے ہمارے سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔

News ID 1879702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha